ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی آئی ٹی نے ملک کو عالمی برانڈ بنایا:وزیراعظم نریندر مودی

آئی آئی ٹی نے ملک کو عالمی برانڈ بنایا:وزیراعظم نریندر مودی

Sat, 11 Aug 2018 23:03:26    S.O. News Service

ممبئی،11اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ انوویشن یعنی اختراع 21ویں صد ی میں سب سے زیادہ مقبول لفظ ہے جو ہر کسی کی زبان پر ہے اور جو سماج اختراع نہیں کرتا وہ منجمد ہوجاتا ہے۔

مسٹر مودی نے سنیچر کو ممبئی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ۔ممبئی (آئی آئی ٹی۔ممبئی) کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر منعقدہ 56ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا میں ہندستان کو اب اربوں روپے کے اسٹارٹ اپ کی نرسری کے طورپر دیکھا جاتا ہے۔ ملک میں ہورہے اس انقلاب میں صلاحیت کا سب سے بڑا ذریعہ ملک کے تکنیکی ادارے ہیں۔

مسٹر مودی نے کہاکہ تمام آئی آئی ٹی اداروں نے ہندستان کو عالمی سطح پر ایک برانڈ کے طورپر قائم کیا ہے اور ان کے طلبا ہندستان میں کچھ بہترین اسٹارٹ اپ کے نقیب ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک کو آئی آئی ٹی اور اس کے گریجویٹوں کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ آئی آئی ٹی کی کامیابی سے پورے ملک میں انجینئرنگ کے کالج قائم ہوئے ہیں ۔
 


Share: